لاہور: متبادل بلدیاتی امیدوار کے کاغذات جمع نہ کرانے کا نوٹس‘ عمران محمود الرشید‘ شفقت محمود کو شوکاز جاری کریں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ متبادل امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عمران خان پارٹی امیدواروں کی جانب سے متبادل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے اور لیگی امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب کرانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور ایم این اے شفقت محمود کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔