’’ٹڈاپ سکینڈل‘‘ یوسف گیلانی نے اپنے خلاف نئے مقدمات کا اندراج رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

15 ستمبر 2015

کراچی (وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹڈاپ سکینڈل میں اپنے خلاف نئے مقدمات کا اندراج رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل کے خلاف نئے مقدمات درج کئے گئے اور ان میں وہی الزامات ہیں جن کے تحت پہلے ہی مقدمات زیر سماعت ہیں اور ان کو ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں بھی کیا جارہا ہے لہذا نئے مقدمات کے اندراج اور انکے موکل کو ان کو حراساں کرنے سے بھی روکا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کی عدالت نے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔