خادم پنجاب عوام کی مایوسیاں ختم کرنے کیلئے کمربستہ

15 ستمبر 2015
خادم پنجاب عوام کی مایوسیاں ختم کرنے کیلئے کمربستہ

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی ایمانداری سے عوام کی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔
میاں شہباز شریف کی بحیثیت وزیر اعلیٰ کارکردگی سب کے سامنے ہے دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں منصوبے صرف فائلوں تک محدود ہیں نہ ہی کرپشن کا کوئی میگا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ میٹرو منصوبے کو انہوں نے بروقت مکمل کروایاجبکہ اورنج ٹرین کے منصوبے میں غیر ملکی کمپنیوں نورینکو اور چائنہ ریل نے پیکیج ون اور ٹو کیلئے مجموعی طور پر 100ارب روپے کی بولی دی تھی لیکن خادم پنجاب کی کاوشوں سے پاکستانی کمپنیوں نے دونوں پیکیج 40 ارب روپے میں مکمل کرنے کیلئے حاصل کیے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی کاوشوں سے اس منصوبے میں 60 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ لیکن خادم پنجاب کو نندی پور پاور پراجیکٹ پر اٹھنے والے اعتراضات کے ازالہ کے اقدامات کرنے چاہئیں جن لوگوں کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا یا ناکارہ ہوا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ میرٹ کو فروغ دیا جائے اور کرپشن کرنیوالوںکو حکومتی صفوں سے نکالا جائے۔ عوام اب عملی کام چاہتے ہیں صرف خالی نعروں اور وعدوں سے عوام کو رام کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔