بھارتی ٹی وی کے لائیو ٹاک شو میں خاتون ماہر نجوم اور سادھو بابا میں ہاتھاپائی‘ گالی گلوچ
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ٹی وی کے لائیو ٹاک شو میں شامل مہمان تنقید نہ برداشت کرسکے اور ہاتھاپائی شروع کردی۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی چینل IBN7 کا ایک ٹاک شو براہ راست نشر کیا جا رہا تھا کہ اس دوران خاتون آسٹرولوجسٹ دیپا شرما اور بابا اوم مہاراج میں شدید بحث چھڑ گئی۔ اوم مہاراج نے دیپا شرما کی ذاتیات پر حملہ کرنا شروع کردیا جس سے دیپا شرما چراغ پا ہو کر نشست سے اٹھیں اور مائیک اتارتے ہوئے اوم جی پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر جارح مزاج اوم جی نے بھی کیمرے اور لائیو شو کی پروا کئے بغیر خاتون رہنما کیلئے انتہائی غیراخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے تھپڑ رسید کرنے شروع کردیئے جس کی وجہ سے شو روکنا پڑگیا۔