چند ریاستوں کی بجائے ملک بھر میں گائے کے گوشت پر پابندی لگائی جائے: بھارتی وزیر

15 ستمبر 2015

نئی دہلی (اے این این)بھارتی وزیر ثقافت مہیش شرما نے گائے کے گوشت پر پابندی کے بی جے پی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا فیصلہ درست ہے۔ چند ریاستوں کے بجائے پورے ملک میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد کی جائے، عوام کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گائو ماتاکا احترام سب پر لازم ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کاچند ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔ تاہم چند ریاستوں کے بجائے پورے بھارت میں بیف پر پابندی عائد کردی جائے۔ عوام اگر پابندی کے خلاف احتجاج کربھی رہی ہے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ایک مذہبی مسئلہ ہے۔