نندی پور پاور منصوبہ سیکرٹری پانی و بجلی کی نااہلی کے باعث بند ہوا: ذرائع

15 ستمبر 2015

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نندی پور پاور منصوبہ سیکرٹری پانی و بجلی کی نااہلی کے باعث بند ہوا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ایم ڈی نندی پور پروجیکٹ نے ’’او اینڈ ایم کنٹریکٹ‘‘ کیلئے مارچ میں خط لکھا جس پر سیکرٹری پانی و بجلی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لینے کا حکم دیدیا او اینڈ ایم کنٹریکٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ بند ہو گیا۔