حرم شریف حادثے کے شہداء میں گوجرانوالہ کا 8 سالہ عبداللہ بھی شامل

15 ستمبر 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کارہا ئشی 8 سالہ عبداللہ بھی حرم شر یف حا دثہ کے شہدا ء میں شامل جبکہ والدین اور بڑا بھا ئی زخمی ہیں ،عبداللہ کی شہا دت پر خاندان کے افراد غم سے نڈھال ہو گئے۔ تیسری جما عت کا طا لبعلم تھاپو تے کی شہا دت کی اطلا ع پر دادی اور پھو پھی سمیت خاندان کے تمام افراد غم سے نڈھال ہیں۔ شہید کی پھو پھی سا جدہ بی بی کے مطا بق عبداللہ اپنی والدہ تنزیلہ بی بی اور بڑے بھا ئی حسنین کے ہمراہ تین ماہ قبل اپنے والد فا روق کے پا س سعودی عرب پہنچا جس نے والدین اور بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور اب حج کی ادائیگی کر نا تھی کہ حا دثہ کے با عث شہید ہو گیا۔ عبداللہ نے روزگا ر کیلئے سعودی عرب میں مقیم اپنے والد سے کئی مر تبہ اللہ کا گھر دیکھنے کی خو اہش کا اظہار کیا تھا عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبداللہ کے والد نے اپنی والدہ عنا ئت بیگم کو فون کر کے بتا یا کہ عبداللہ کا اصرار ہے کہ حج کی ادائیگی کے بعد تنزیلہ اور حسنین کو واپس پا کستان بھجوا دو جبکہ وہ سعودی عرب میں ہی رہنا چاہتا ہے۔ عبداللہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہو ئے اسکی تدفین سعودی عرب میں ہی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔