قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز، سندھ میں 107 غیررجسٹرڈ مدارس بند

15 ستمبر 2015

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کردیا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں 107 غیررجسٹرڈ مدارس بند کروا دیئے گئے ہیں۔ ان غیر رجسٹرڈ مدارس میں 5 ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم تھے۔ انتظامیہ کے مطابق سندھ بھرکے مدارس کے کوائف یکجا کر نے کے بعد غیررجسٹرڈ مدارس کا سراغ لگایا گیا ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں غیررجسٹرڈ مدارس بند کئے گئے۔ سب سے زیادہ غیررجسٹرڈ 30 مدارس دادو میں تھے۔ حیدرآباد میں 21 اور مٹیاری میں 12 غیررجسٹرڈ مدارس تھے۔غیررجسٹرڈ مدارس کی رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ مدارس کو رجسٹریشن کے بعد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔