2 خودکشیاں: نارنگ منڈی میں عیدالاضحیٰ کیلئے نیا سوٹ نہ ملنے پر لڑکی نے زندگی ختم کر لی

15 ستمبر 2015

نارنگ منڈی + چشتیاں (نامہ نگاران) نارنگ منڈی اور چشتیاں میں لڑکی اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے سرحدی گائوں جاجو گل میں غریب خاندان کی نوجوان لڑکی نے عیدالاضحیٰ کی آمد پر نیا سوٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ارشاد رفیق کی نوجوان بیٹی نے ضد کی عید کے موقع پر مجھے نیا سویٹ چاہئے لیکن غربت اور تنگدستی کے باعث والدین اپنی بیٹی کی فرمائش پوری نہ کر سکے جس پر بیٹی نے زہر کھا لیا ماں اپنی بیٹی کی نعش دیکھ کر حواس کھو بیٹھی۔گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاہرانوالہ کے ملازم محمد رمضان کے نوجوان بیٹے محمد طیب نے معمولی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔