نندی پور سکینڈل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں الزام تراشی نہیں کروں گا: خواجہ آصف

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے نندی پور سکینڈل کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں کسی پر الزام تراشی نہیں کروں گا۔ نیب موجودہ حکومت کے کسی معاملے کی تحقیقات نہیں کر رہا۔ اینکرپرسن کے سوال پر کہا شہباز شریف کا کوئی نام کیوں نہیں لیتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔