مانانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک،2 فرار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مانانوالہ کے علاقے لاگر میں حساس اداروں کی کارروائی 6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقابلے کے دوران حساس ادارے کا ایک افسر زخمی ہو گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔