ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 25 ستمبر جمعہ کو ہوگی: مفتی منیب

15 ستمبر 2015
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 25 ستمبر جمعہ کو ہوگی: مفتی منیب

کراچی+ کویت سٹی (آن لائن+ عبدالشکور ابی حسن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا اور بروز بدھ 16 ستمبر کو یکم ذوالحج 1436ھ ہو گی اور عیدالاضحیٰ جمعتہ المبارک 25 ستمبر 2015ء کو ہو گی۔ ملک بھر میں کسی مقام سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئیں محکمہ موسمیات نے بھی عدم رویت کی رپورٹ دی ہے۔ آن لائن کے مطابق خیبر پی کے میں مسجد قاسم علی خان کے ساتھ عیدالفطر کا اعلان کرنے والے اضلاع میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس نہ ہو سکا۔ ضلعی انتظامیہ نے زونل کمیٹیوں کے اجلاس کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے، بنوں سمیت مختلف اضلاع میں علمائے کرام نے اجلاسوں کے عدم انعقاد پر شدید احتجاج کیا اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کویت سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب میں یوم عرفات 23 ستمبر جبکہ عیدالاضحیٰ 24 ستمبر کو ہو گی۔