ننکانہ سکول میں بھی انسداد ڈینگی سپرے سے بعض طلبہ کی طبیعت خراب

15 ستمبر 2015

ننکانہ صاحب+ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) ننکانہ صاحب کے نجی سکول میں اتوار کے روز انسداد ڈینگی کے کیلئے سپرے کیا گیا اور کمروں کے دروازے بند کر دیئے گئے طلباء صبح سکول پہنچے تو بعض بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں الرجی اور جلن کی شکایت ہوئی بچوں نے گھر آکر بتایا کہ انہیں جلد پر جلن ہو رہی ہے اس پر بعض بچوں کے والدین نے مقامی ڈاکٹروں سے رجوع کرکے طبی امداد حاصل کی۔ جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نجی سکول میں انسداد ڈینگی سپرے سے طلبہ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مشیر صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی سپرے کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔