چیف جسٹس نے ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی
اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس میں ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ای او بی آئی کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ای او بی آئی کیس میں ملزمان کے خلاف آبزرویشن دے چکا ہوں، کیس کی سماعت (آج) منگل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔