کئی وارداتیں‘ جیولر کے ہمسائے نے ڈاکو مار دیا‘ ایک گرفتار‘ گوجرانوالہ میں مبینہ مقابلہ‘ 2 ہلاک

15 ستمبر 2015

لاہور+ فیروزوالا + گوجرانوالہ ( نامہ نگار + نمائندگان) لاہور میں کئی وارداتیں، جیولر کے ہمسائے نے ایک ڈاکو مار دیا، ایک گرفتار جبکہ گوجرانوالہ میں مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ اسلا م پورہ کے علا قہ چوہان روڈ پر سنار فہیم کے گھر چار ڈاکوؤں نے گھس کر اہلخا نہ کو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی و زیوارت لوٹ لئے جس کے بعد ڈاکو فر ار ہورہے تھے ہمسائے منظور نے دیکھ کر ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلا ک دوسرا ڈاکوزخمی جبکہ شہری منظور بھی زخمی ہو گیا ، دو ڈاکو موقع سے فر ار ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کا نا م جبر ان معلو م ہو ا ہے جبکہ اس کے زخمی ساتھی ڈاکو نو ید اور شہری منظور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے دو ڈاکو لو ٹی گئی نقدی اور سونا چھو ڑ کر فر ار ہو گئے ہیں۔ زخمی ڈاکو کے ہوش میں آنے کے بعد تفتیش کی روشنی میںمفر ور ڈاکوئو ں کو بھی گرفتار کر سکیں گے۔ علاوہ ازیںستوکتلہ کے علاقہ میں چار ڈاکوؤں نے ناصر کی دکان میں گھس کر لوٹ مار شروع کی تو اس دوران سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی کر دیا اور دکان سے4 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوؤں نے ملت پارک اتحاد کالونی میں خالق اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے کی نقدی،زیورات اور موبائل ،گلشن راوی میں افضال سے3 لاکھ ،ساندہ میںارسلان سے ایک لاکھ20ہزار،مسلم ٹائون میں اسلم سے ایک لاکھ 17ہزار اور موبائل ،سندر میں عمران سے 65ہزار اور موبائل ،نواب ٹائون میں ظفر اقبال کی دکان سے 64 ہزار اور موبائل ،ستوکتلہ میں شہباز اور اس کے ہمسائے سرور سے 50 ہزار اور دو فون، ہیئرکے علاقہ میں ناصر سے مو ٹرسائیکل ،ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے چوروں نے مزنگ سے اعظم،اقبال ٹائون سے فرحان،ساندہ سے تقی ،ستوکتلہ سے فاروق،کینٹ سے فرقان کی کاریں جبکہ لوئر مال سے وسیم،گوالمنڈی سے عرفان،شادباغ سے حبیب،لٹن روڈ سے ارشد،پرانی انارکلی سے سجاد،ساندہ سے ارشد،ٹائون شپ سے ارشد اور وقاص کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سی آئی اے پولیس نے مبینہ پو لیس مقابلے میں 12لاکھ روپے ہیڈ منی والے ڈاکو کوساتھی سمیت ہلاک کر دیا ۔ نوشہرہ سانسی روڈ پلی کے قریب دو ڈاکوئوں نے شہری عمر بٹ سے ایک لاکھ بہتر ہزار روپے نقدی چھین لی ۔اطلاع ملنے پر پو لیس نے ناکہ بندی کر دی ، کچا کھیالی روڈ پر سی آئی اے پو لیس نے موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک پا کر رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی بعدازاں پو لیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے پو لیس نے ملزمان کی نعشوں کے قریب سے ایک موٹر سائیکل چھینے گئے ایک لاکھ بہتر ہزار روپے، موبائل فون اور دو پسٹل قبضہ میں لے لئے پو لیس کے مطابق ڈاکوئوں کی شناخت افتخار عرف شادا گرنیڈ سکنہ محلہ اعظم آباد باغبانپورہ اور طاہر ارسلان عرف علی چٹھہ سکنہ ٹبی ہمبو شیخوپورہ سے ہوئی ہے پو لیس نے مزید دعویٰ کیا ہے طاہر ارسلان گوجرنوالہ کے مختلف تھانہ جات میں 15سنگین مقدمات جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 56 سے زائد سنگین مقدمات میں مجرم ا شتہاری تھا ۔ ایک ماہ قبل شیخوپورہ کے علاقہ میں مجرم اشتہاری کی گرفتای کے سلسلہ میں گوجرانوالہ سے جانے والی پولیس ٹیم پر انہیں ملزمان نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی خلیل اللہ اور کنسٹیبل ولی داد کو شدید مضروب کر دیا تھا۔فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کالا شاہ کاکو کے علاقے میں چوروں نے یٰسین کے ڈیرہ میں گھس کر لاکھوں روپے کے تین مویشی چوری کر لئے ۔ شرقپور میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر عابد حسین کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال کر لوٹ مار کرکے زیورات ، نقدی دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ ڈاکوئوں نے عابد کی بیوی کے کانوں سے طلائی بالیاں بھی اتار لی ۔