امامیہ کالونی میں خالی پلاٹ سے نومولود کی نعش برآمد، آوارہ کتے نوچتے رہے نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج

15 ستمبر 2015

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹائون کے علاقہ امامیہ کالونی میں خالی پلاٹ سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے جسے آوارہ کتے نوچتے رہے۔ اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد قریبی قبرستان میں دفن کر دی ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔