بھارت: طالبات کو تنگ کرنیوالے منچلوں کو پنجروں میں بند کیا جائیگا تعلیمی اداروں کے باہر نصب کئے جائینگے

15 ستمبر 2015

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ/ بی بی سی) طالبات کو تنگ کرنے والوں کو اب پنجروں میں بند کردیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر مظفر نگر کے منچلوں کیلئے پنجرے تیار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس شرارتی لڑکوں کو پکڑے گی اور پنجروں میں بند کردیگی۔ پنجرے تعلیمی اداروں کے باہر اور چوراہوں پر نصب کئے جائیں گے۔