راولپنڈی، نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے، 2 ڈرائیوروں کو زخمی اور پولیس چوکی پر حملے کے 3 ملزموں کو 186 سال قید

15 ستمبر 2015

راولپنڈی (آن لا ئن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے ، 2 ڈرائیوروں کو زخمی کرنے اور پولیس چوکی پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں 3ملزموں کو مجموعی طور پر 186سال قید سخت اورساڑھے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع کی تو تینوں ملزم علی عمران، شجاع الدین اور اعتزاز موجود تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس نے مقدمہ درج کیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈھوک پٹھان کے قریب نیٹو کے 2کنٹینروں کو آگ لگائی جس سے 2ڈارئیور بھی زخمی ہوئے۔