گورومانگٹ: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے پٹرول پمپ بھی لپیٹ میں آ گیا، لاکھوں کا نقصان

15 ستمبر 2015

لاہور (نامہ نگار) گورومانگٹ میں سڑک پر کھڑے آئل ٹینکر میں گزشتہ شام اچانک آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آ کر پٹرول پمپ میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا اور لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔ بجلی کے تار جلنے سے قریبی دکانوں اور مکانوں کی بجلی بند ہو گئی اور سڑک پر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ریسکیو1122اور فائربریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔