مانسہرہ میں 220کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر شروع لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرےنگے عابد شیر علی

15 ستمبر 2015

لاہور(نیوزرپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) نے مانسہرہ میں 220کے وی گرڈسٹیشن کی تعمیر شروع کردی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ایل انجینئرمحمد ارشد چودھری نے مانسہرہ میں 220کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے مانسہرہ کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے انرجی بحران اور غربت خاتمہ چاہتی ہے ۔ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔