لاہور کے تمام ٹائونز میں چھاپے‘ کئی ریسٹورنٹ‘ دکانیں سیل‘ متعدد کو بھاری جرمانے
لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے بند روڈ پر واقع اصغر ناشتا پوائنٹ،بٹ چنے، شہباز چنے اور نیازی اڈا، سکائی ویز اور سٹی ٹرمینل کی کینٹینز اور عرفانیہ ملک شاپ کو سر بمہر جبکہ کمز ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے قلعہ گجر سنگھ میں عبداللہ جوس کارنر ‘حسین سٹور ‘ بٹ شوارما، غلام مصطفی ہوٹل، شیر ربانی بریانی، بابر ٹی سٹال اور نونی جوس کارنر ‘ سبحان سٹور کو سر بمہر کردیا جبکہ ایبٹ روڈ پر واقع کلاسک فوڈز کو بھاری جرمانہ عائد کیا ۔علامہ اقبال ٹائو ن کی ٹیم نے محافظ ٹائون میں واقع Spogmeکیٹررز اینڈ ریسٹورنٹ کو سر بمہر ایکسپو سنٹر کے سامنے واقع ماشاء اللہ ملک پراٹھا کوبھاری جرمانہ عائد کیا ۔ جوہر ٹائون میں واقع مختلف سٹورز کو چیک کیا اور مختلف برانڈز کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ نشتر ٹائون کی ٹیم نے کماہاں روڈ ، بنک سٹاپ پر واقع وٹو ملک شاپ اور ہجویری ملک شاپ ‘کاہنہ نو میں واقع علی سویٹس کو سر بمہر کردیا۔ گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے ارفع کریم ٹاور کے ایریا میں واقع کیفے لیول تھری ‘ ڈیلی ڈیلی ریسٹورنٹ ‘ سنچری ٹاور میں واقع پیزا ٹائم کو سر بمہر کردیا نیز ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہانگ کانگ ریسٹورنٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹائون کی ٹیم نے ٹبی سٹی کے ایریا میں واقع عابد کوزی حلیم اور نوشاہی دال چاول کو سر بمہر کردیا۔ واہگہ ٹائون کی ٹیم نے سوتر روڈ پر واقع عارف سٹور، مون سٹور اور ہجویری نان شاپ کو سر بمہر کردیا۔ شالیمار ٹائون کی ٹیم نے یونائیٹڈ کیفے اور ایس ایس سی کیفے کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔