نارنگ منڈی : مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق، 4 بچوں سمیت 18 زخمی

15 ستمبر 2015

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نیوکالاخطائی روڈ پر جئے سنگھ والاکے قریب مسافروں سے بھری ٹیوٹا وین اور ٹرک میں تصادم، دو خواتین جاںبحق اور چار بچوں سمیت 18مسافر شدید زخمی ہوگئے، بعض کی ٹانگیںاور بازوبھی ٹوٹ گئے زخمیوںکو وین کاٹ کر نکالاگیا ٹیوٹا وین نمبر ایل ایکس پی9717 نارووال سے لاہور جا رہی تھی جبکہ جانوروں سے بھرا ٹرک نمبرایل ای ایس 2013 مخالف سمت سے آرہاتھا تیز رفتاری کے باعث ہولناک تصادم سے ٹیوٹا وین مکمل تباہ ہوگئی زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ راستہ میں دو خواتین جن کی تاحال شناخت نہیںہوسکی جاںبحق ہوگئیں زخمیوں میں رقیہ بی بی بشیر احمد الیاس فرحان علی اشرف وغیرہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔