200روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
راولپنڈی (اے پی پی) 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) منگل کو پشاور میں ہوگی جس کا پہلا انعام سات لاکھ 50 ہزا ر روپے کا ایک، دوسرا انعام 2لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ انعامات اور تیسرا انعام 1250روپے فی کس2394 کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔