قائمہ کمیٹی کا پی آئی اے میں لاکھوں کی تنخواہ پر بھرتی افراد پر شدید اعتراض

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ نے پی آئی اے میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں پر بھرتی ہونے والے افسروں کی تعیناتیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں سے 1300 روپے اضافی وصولی کے باوجود سہولیات کی عدم فراہمی اور کھانوں کے ناقص معیار پر کمیٹی کے ارکان پی آئی اے حکام کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے ۔ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے سمیت اعلیٰ حکام کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے پی آئی اے میں لیگل ڈویژن ہونے کے باوجود 24 لاکھ روپے ماہوار پر چیف لیگل آفیسر کی تعیناتی سمیت کنٹریکٹ بنیاد پر بھاری مشاہروں پر تعیناتیوں کی شدید مخالفت کی گئی ۔