طالبان اختلافات بھلا دیں‘ اتحاد کیلئے مرنے کو بھی تیار ہوں: ملا یعقوب
کابل(صباح نیوز+ اے ایف پی) سابق طالبان امیر ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب نے آڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی موت ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے افغانستان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر طالبان گروپوں سے متحد رہنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انکی موت سے اتحاد قائم ہو سکتا ہے تو وہ خود کش حملے کیلئے تیار ہیں۔ کونسل کے ہر حکم کی تعمیل کیلئے تیار ہیں ہم ہر طرح سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔