کراچی میں دو صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: ڈی جی یونیسکو

15 ستمبر 2015

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کراچی میں دو صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر مذمت کی ہے۔ ڈی جی یونیسکو آئرینا بوکووز نے کہا ہے کہ تشدد، خوف کو میڈیا ورکرز کے کام میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے، عوام کی آگہی کیلئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا تحفظ لازمی جزو ہے۔ حکام کیسز کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔