بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا اوّلین ترجیح ہے کوونڈی مادام ‘ طلباء و طالبات میں ایوارڈ تقسیم

15 ستمبر 2015

کوونڈی (نامہ نگار) بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ہماری اولین ترجیح ہے۔ برطانیہ دنیا بھر میں نوجوان نسل اور صحت مند سرگرمیوں کیساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں جدوجہد کرتا رہتا ہے تاکہ پڑھے لکھے صحت مند نوجوان تیار ہوکر دنیا میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار کوونڈی کونسل کی نمائندہ اور خصوصی ایمبسیڈر کوونڈی مادام Pru Porretta نے مقامی سنٹرل لائبریری کے آڈیٹوریم میں طلباء و طالبات کو دیئے گئے ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے کیا جس میں لائبریری کی طرف سے کتاب پڑھنے کے مشغلہ کو فروغ دینے کیلئے طلباء و طالبات کے اندر شرف جذبہ اور ولولہ پیدا کرنے کا رجحان پیدا کیا گیا جس میں 150 کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ مقامی کوونڈی انتظامیہ نے تمام طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام طلباء میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی پرویوریٹا نے تمام طلباء میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا چاہئے۔ والدین بچوں کو کتاب پڑھنے کی طرف مائل کریں۔ کوونڈی کرنسل نے Lady Gouida لیڈی گویدہ کے نام سے تقریباً کا اہتمام کر رکھا ہے۔ لیڈی گویدہ نے عوام کیلئے کام کیا۔ لیڈی گوویدہ کی سوچ حقیقت اور کردار انمول تھا جس کے انسانیت کی خدمت کی۔ کوونڈی کے عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا۔ ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں۔ مادام بورو پورہٹا نے اس موقع پر جمنا زیب کو خصوصی ریکارڈ بریکرز کے سرٹیکفیٹ اور میڈل دیا۔ جمنازیب نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی۔ میں آئندہ بھی کونسل کی طرف سے منعقد کئے گئے مقابلوں میں حصہ لوں گی۔ آج کا ایوارڈ میرے لئے میرے سکول اور ماں باپ کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔