سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بھارتی مطالبے پر بحث جنرل اسمبلی کے اجلاس تک موخر

15 ستمبر 2015

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ؍ نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بھارتی مطالبے پر بحث ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بحث اگلے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس تک مؤخر کر دیا گئی بھارت کا مطالبہ ہے کہ ویٹو کے حق کے ساتھ مستقل رکن کی حیثیت دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہ اس سال ہم نے دیکھ کر بین الحکومتی مذاکرات ایک نقائص سے بھرپور پراسیس ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا بین الحکومتی مذاکرات کی صدارت کرنیوالے جمیکا کے سفیر کے اقدامات غیر جانبدارانہ نہیں تھے۔