پی پی کی تباہی کے ذمہ دار زرداری بلاول یرغمال ہے: نوابزادہ غضنفر گل

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سینئر مشیر بلاول بھٹو نوابزادہ غضنفر گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو یرغمال ہے آزاد نہیں ۔ پی پی نے بے نظیر بھٹو کی لاش پر 5 سال بغیر خوف و خطر حکومت کی۔ زرداری کو بلاول کے بالغ ہونے تک عبوری مدت کیلئے ذمہ داری دی گئی تھی بی بی کی وصیت کے مطابق عبوری مدت ختم ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زرداری بی بی شہید کے خون کے صدقے صدر مملکت رہے انہوں نے پی پی کو غیر سیاسی انداز میں چلایا زرداری نے کہا کہ پارٹی پر غیر سیاسی عناصر کا غلبہ ہے صدر زرداری وزراء کی کرپشن سے باخبر تھے مگر انہوں نے روکنے کی کوشش نہیں کی ہم آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست کے خلاف تھے پنجاب میں ق لیگ اور چودھری برادران کے پی پی سے تعلقات کو پارٹی کارکن قبول نہیں کرتے تھے ق لیگ اور چودھری برادران کو ساتھ ملا کر آصف زرداری نے بی بی کے خوف سے بیوفائی کی پی پی کی تباہی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں جب جہاز ڈوبتا ہے تو ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے بلاول اگر آصف زرداری کے سائے میں رہے تو پارٹی بچے گی نہ بلوچ ۔ آصف زرداری دونوں وزراء اعظم اور کابینہ کے ارکان ہاتھ جوڑ کر بھٹو کے خون اور قوم سے معافی مانگیں۔