سپریم کورٹ بار کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے‘ شیڈول جاری

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ بار نے انتخابات برائے 2015-16 کیلئے شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق بار کے سالانہ انتخابات 29اکتوبر کو ہوں گے۔ یکم سے 6 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جاری کئے جائیں گے۔ 8 اکتوبرکوکاغذات کی چھان بین کی جائیگی اور اگلے روز 9 اکتوبرکو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی جن کیخلاف اپیلیں اور13 اکتوبر تک جمع کی جا سکیں گی جن کی سماعت 15 اکتوبرکوکی جائے گی اور اسی روز فیصلے بھی سنائے جائیں گے۔ 16 اکتوبرکوکاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جس کے بعد 19 اکتوبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ بعدازاں 29 اکتوبرکو پولنگ ہوگی اور 3 نومبرکی حتمی نتائج جاری کئے جائیں گے۔