افغان مہاجرین کے پاکستان قیام میںدو سال توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا، تجویز زیر غور ہے: اقوام متحدہ

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (بی بی سی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کو دو سال کی توسیع دئیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔ یو این ایچ سی آر سی کی ترجمان دنیا السم خان نے کہا تجویز پر اتفاق ہوا تھا مگر اس کا فیصلہ پاکستانی کابینہ نے کرنا ہے۔