کوٹ ڈیجی: اے ایس آئی کی تھانے میں فائرنگ سے ایس ایچ او‘ ہیڈ محرر زخمی

15 ستمبر 2015

خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے شہر کوٹ ڈیجی میں ایک تھانہ میں ایک اے ایس آئی کی فائرنگ سے تھانے کا ایس ایچ او اور ہیڈ محرر شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس آئی شاہنواز گوپانگ نے ایس ایچ او سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی۔ زخمی ایس ایچ او غلام سرور اور ہیڈ محرر برکت سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔ ملزم اے ایس آئی فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
کوٹ ڈیجی