قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ مکمل‘ فائنل آج کراچی اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

15 ستمبر 2015
قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ مکمل‘ فائنل آج کراچی اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز نے ملتان ریجن جبکہ پشاور نے سیالکوٹ کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں کراچی بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ فواد عالم نے60 اور اسد شفیق نے 53 رنز بنائے۔ ملتان ریجن کی طرف سے ماجد علی اور راحت علی نے تین‘ تین وکٹیں لیں۔ ملتان کی ٹیم 189 رنز کے تعاقب میں 181 رنز بنا سکی۔ عامر یامین 45 جبکہ مہیب مقصود 38 رنز بنا سکے۔ کراچی کی طرف سے رئیس نے 2 اور عبدالامیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ کی طرف سے عدیل ملک نے 70 نمایاں رنز بنائے۔ مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنے۔ پشاور کی طرف سے عمران خان دو کٹیں لے سکے۔ پشاور کی طرف سے رفعت اللہ نے 78 اور محمد رضوان نے 47 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور ہدف 19 ویں اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔