زمبابوے کیخلاف ٹی 20‘ ون ڈے سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس آج ہوگا جس میں ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر کے چیئرمین پی سی بی سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کی زیر نگرانی ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سلیم جعفر، کبیر خان اور اظہر علی راولپنڈی میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کریگی۔ دورہ زمبابوے میں بعض سینئر کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل اور حج کے سلسلہ میں مصروفیت کے باعث نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔