ایف سی کالج انٹرسکول فٹ بال ٹورنامنٹ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں فارمن کرسچن کالج انٹر سکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ پہلا میچ سینٹ فرانسس اور سیکرڈ ہارٹ سکول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سیکرڈ ہارٹ سکو ل نے 31کے مقابلے 54سکورسے جیت لیا تاہم دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جس کا فیصلہ زیر التواء ہے۔دوسرا لاہور گرامر سکول نے گیریژن اکیڈمی سے 11 کے مقابلہ میں17سکورسے جیت لیا۔