2025ء تک سافٹ وئیرز یا روبوٹ ایک چوتھائی ملازمین کی جگہ لے لیں گے: رپورٹ
لندن (بی بی سی) اب یہ بحث کتابوں اور خیالوں سے باہر آ گئی ہے کہ مشینیں انسانوں کی نوکری کی ضرورت کو ختم کر دیں گی۔ بوسٹن کے ایک مشاورتی گروپ نے پیش گوئی کی ہے 2025ء تک ایک چوتھائی نوکریوں کی جگہ سمارٹ سافٹ ویئرز یا پھر روبوٹس لے لیں گے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق برطانیہ میں 35 فیصد نوکریوں کو 20 سال بعد مشینوں سے تبدیل کیے جانے کا خطرہ ہے۔