کراچی: پی آئی اے کامنیجر کرپشن کے الزام میں گرفتار

15 ستمبر 2015

کراچی (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی ائر لائن کے منیجر خالد امین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے قومی ائرلائن (پی آئی اے) کے منیجر خالد امین کو ادارے میں کرپشن کے ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔