عبدالعلیم خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے : سردار ایاز صادق

15 ستمبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ عبدالعلیم خان اور پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ا ور اب الیکشن ہو کر رہے گا جس میں فتح شیر کی ہوگی۔ وہ گزشتہ روز رسول پارک سمن آباد میں ڈور ٹو ڈور معرکے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پولیٹکل سیکرٹری میاں محمد طارق اور سابق ارکان پنجاب اسمبلی چودھری اختر رسول اور حافظ محمد نعمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سردار ایاز صادق نے چوک عاشق آباد میں جلسے سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست عوام کو گمراہی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش ہے لیکن پاکستان کے عوام باشعور ہیں ا ور سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاکستان کو خوشحالی کی منزل سے دوچار کرنے کی کوشش جلد رنگ لائیں گی۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور اندھیرے دور ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان، صدر لاہور پرویز ملک ایم این اے، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر و یگر نے بھی خطاب کیا۔