مخالفین کو الیکشن کے میدان میں ہزیمت اٹھانا پڑے گی: عبدالعلیم خان

15 ستمبر 2015
مخالفین کو الیکشن کے میدان میں ہزیمت اٹھانا پڑے گی: عبدالعلیم خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مخالفین میرے خلاف ریٹرننگ افسر کے پاس کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے اب الیکشن کے میدان میں بھ انہیں ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔ وہ گزشتہ روز گڑھی شاہو، دھرم پورہ اور سمن آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شعیب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ سلونی بخاری و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ عبدالعلیم خان نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ماضی عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا آئینہ دار ہے جبکہ حکمران پارٹی نے عوام کو سوائے مہنگائی بدامنی اور بے چینی کے کچھ نہیں دیا۔ ہسپتالوں میں لوگ علاج کو ترس رہے ہیں۔ سکولوں میںبچوں کو لاپرواہی کے سے مارا جا رہا ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی سے عاجز ہے عوام 11 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے امیدوار کو مسترد کر دیں گے اور ’’بلا‘‘ کامیاب ہوگا۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...