پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

15 ستمبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم آئی ویل اپ سکول، جیا موسی، شاہدرہ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوبرجی گارڈنز حمایت اسلام ڈگری کالج ملتان روڈ، گورنمنٹ پیاسمین اسلامیہ گرلز ہائی سکول مغلپورہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ب وائز مڈل سکول پکی ٹھٹھی سمن آباد، گورنمنٹ سینٹ انیز گرلز ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عزیز کالونی، فرخ آباد شاہدرہ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول عزیز کالونی فرخ آباد شاہدرہ کا دورہ کیا مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا کی مجموعی تعداد 849 تھی۔