میوہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج اور ریلی

15 ستمبر 2015

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور کے میوہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا دو ساتھی ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف احتجاج کیا۔ گزشتہ روز لاہور کے میو ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی کے الزام میں برطرف کئے جانیوالے دو ڈاکٹروں کی بحالی کے لئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ایم ایس آفس سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تک ریلی نکالی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔