بلال یاسین کا وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر کا دورہ، راجہ ناصر عباسی سے محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن پر بات چیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا مجلس کے صوبائی دفتر کا دورہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں،ہم افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد کو یقینی بنانا چاہیئے۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے ملاقات کے بعد اندازہ ہوا کہ ان کے خیالات وافکار قابل قدر ہیں،ہر سچے پاکستانی کی یہی سوچ ہونی چاہیئے،تحفظات سے قیادت کو آگاہ کریں گے ملاقات میں علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ اعجاز بہشتی،سید ناصر شیرازی،سید اسدعباس نقوی، امیرعباس مرزا،مظاہر شگری اور آصف رضا بھی شریک تھے۔