سیاست کو کاروبار بنانے والے کرپشن کے خلاف کارروائیوں پر شور مچا رہے ہیں:حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)۔سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار بنانے والے کرپشن کے خلاف کاروائیوں پر شور مچار ہے ہیں۔ قوم بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست دینے کیلئے بے تاب ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکمرانوں کو من مانی سے روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں۔ جعلی احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے تو سیاسی انتقام کا شور مچایاجاتا ہے۔