پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے : ڈی سی او

15 ستمبر 2015

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ سکول کو فیسوں کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار کر نے کی ہر گز اجا زت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی سکول کو تعلیمی سال کے دوران فیس بڑھانے کی اجازت ہو گی۔ایسے پرائیویٹ سکولز جن کی انتظامیہ نے تعلیمی سال کے دوران فیس بڑھائی وہ فوری طور پر والدین کو بڑھائی ہو ئی فیسوں کی رقم واپس کریں۔اان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹا ئون ہال میں پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے نما ئندگان سے فیسوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن لاہور کے افسران کے علا وہ ایل جی ایس،بیکن ہا ئوس ،سٹی گرائمر،فنانس لر ننگ الا ئنس،آئی سی ایس اور دیگر سکولوں کے نما ئندگان بھی موجود تھے۔