ہائی وے پٹرول نے دو ڈاکوؤں سمیت 4ملزموں کو گرفتار کر لیا

15 ستمبر 2015

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول نے دوڈاکوؤں غفار احمد اور غلام فرید کوجبکہ سنگین مقدمات میں مطلوب دوملزمان راشد اور عرفان کو گرفتارکر لیا اور ان کے قبضے سے موٹر سائیکل،کلاشنکوف ، 136گرام چرس اور 3موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔