بھارت سے سمگل ہونیوالے گٹکے کے پیکٹ برآمد

15 ستمبر 2015

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پرگٹکے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی او (فوڈ) چوہدری محمد ایوب کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے نیو شادباغ چوک پرچھاپہ مارکر بھارت سے سمگل شدہ مختلف برانڈکے مضر صحت گٹکا کے تقریباً تین ہزار دو سو عددپیکٹ (ساشے ) قبضہ میں لے لئے۔