مختصرعدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) ٹرانسفارمرز کی خریداری میں اربوں گھپلے میں ملوث این ٹی ڈی سی ایل کے سابق چیف انجینئر عنایت حسین کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر نیب سے اٹھارہ ستمبر تک جواب طلب کر لیا ٭ سروسز ہسپتال میں بچوں کی نرسری میں آگ لگنے کے واقعہ کے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ٭ اراضی کو جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرنے کے مقدمہ میں گر فتارسابق چیئرمین بلدیہ کوٹ عبدالماک خالد محمود اعوان، شیخ فیصل اور پٹواری شاہد ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ٭ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سٹیل مل کے زونل مینیجر لاہور کو اگلے عہدے میں ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔