نولکھا اور مصطفٰی آباد میں 2 افراد ہلاک، نوسربازی کا خدشہ

15 ستمبر 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نولکھا اور تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں 2افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی افراد کو نوسر بازوں نے زہریلی چیز یں کھلا کر نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے علاقہ میں 70سالہ اور تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں 45سالہ افراد کی لاشیں سڑک کنارے پڑی تھیں را ہ گیروں نے پولیس کا اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچتے ہوئے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ۔