بادامی باغ: فیکٹری میں آتشزدگی، چوکیدار جھلس کر زخمی

15 ستمبر 2015

لاہور( سٹاف رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں فیکٹری میں آتشزدگی سے چوکیدار جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جوکیدار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا معلوم ہو اہے کہ بادامی باغ کے علاقے داتا نگر میں اچانک نمکو بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود چوکیدار عاصم جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ فیکٹری میں موجود قیمتی سامان بھی جل گیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔