نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی، 58لاکھ مالیت کا غیر قانونی اسلحہ برآمد

15 ستمبر 2015

لاہور (نامہ نگار) نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت شہر بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران انویسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ دو ہفتوںکے دوران 78 ملزموں کو گرفتار کرکے 6 کلاشنکوفیں ، 89 رائفلیں اور بندوقیںاور سینکڑوںگولیاں و کارتوس برآمد کیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا ۔جس پر انویسٹی گیشن ٹیموںنے نولکھا، لاری اڈہ، راوی روڈ، بادامی باغ، بھاٹی گیٹ، مصری شاہ، گوالمنڈی، موچی گیٹ، شفیق آباد، نیو انار کلی، ٹبی سٹی، داتا دربار، مناواں، ڈیفنس اے، ڈیفنس بی، ہڈیارہ، شمالی چھائونی، برکی، فیکٹری ایریا، نواب ٹائون، ٹائون شپ، باٹا پور اور جنوبی چھائونی میں کارروائی کی ۔